سوات، مینجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان اور انچاج پیتھام انسٹی ٹیوٹ سوات حرمت یاب خان کی ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر سے انکے دفتر میں ملاقات کی ، اس دوران سیاحت ، پی ٹی ڈی سی اور دیگر مسائل کے حوالے سے سوات میں سیاحت کی ترقی میں حائل رکاوٹوں اور دیگر امور پر تفصیل سے بحث بھی کی گئی ، ڈی سی سوات محمود اسلم وزیر نے کہا کہ ایم ڈی مشتاق احمد کے دورہ سوات کا خیر مقدم کرتے ہیں اور یہ سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے انکی دلچسپوں کا مظہر ہے ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی اور محکمہ سیاحت کی علاقائی ترقی اور عوام میں شعور اجاگر کرنے سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیساتھ ساتھ سیاحوں کی ہر ممکن مدد و تعاؤن کرنے میں کردار نمایاں ہیں ، انہوں نے کہا کہ سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے سڑکوں پر کام تیزی سے جاری ہے جبکہ پی ٹی ڈی سی کے حوالے سے سیاحتی مقامات میں اقدامات کئے جا رہے ہیں ، مینجنگ ڈائریکٹر مشتاق احمد خان نے سوات میں پی ٹی ڈی سی اور پیتھام انسٹی ٹیوٹ کے حوالے سے مختلف امور پر ڈی سی سوات کو آگاہ کیا جس پر محمود اسلم وزیر نے ہر ممکن تعاؤن اور صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا عزم کیا ۔
688 total views, no views today


