سوات،یوتھ ایمفیکٹ اور سمسنز گروپ کے زیر اہتمام سوات میں تین روزہ یوتھ لیڈر شپ مہم کاانعقاد کیا جارہا ہے،اس پروگرام میں پورے پاکستان سے منتخب طلباء وطالبات حصہ لیں گے، ان خیالات کااظہار عبدالصمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ یوتھ ایمفیکٹ پاکستان میں نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان کو تعمیر ی سرگرمیوں میں مشغول کرنے والی ایک منفرد تنظیم ہے،یہ تنظیم رواں ماہ 20 مارچ سے 22 مارچ تک چیسنگ سنو لیپرڈز کے عنوان سے مالم جبہ میں کے پرفضاء مقام پر ایکم مہم کا انعقاد کررہے ہیں جس میں پورے پاکستان سے 20 سے زائد منتخب طلباء وطالبات شرکت کرینگے، انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں یوتھ ایمفیکٹ کیساتھ سمسنزنے تعاون کیا ہے،انہوں نے کہا کہ سمسنز کے تعاون سے نوجوان بلندیوں کی نئی منزلوں کو چھوئیں گے۔ اس پروگرام میں نوجوانوں کی رہنمائی بھی کی جائے گی ،عبدالصمد خان نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصدنوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیساتھ ساتھ وادی سوات سیاحت اور ترقی کو فروغ دینا ہے، اس پروگرام کی ٹورگائیڈنس کی خدمات پاک مارکیٹنگ جبکہ سوات نیوزڈاٹ کام میڈیا پارٹنر کے طورپر ساتھ دے رہا ہے۔
784 total views, no views today


