مینگورہ، حجرہ تنظیم نے اپنے پراجیکٹ کے تحت مقامی صحافیوں اور وکلاء کیلئے ایک روزہ ٹریننگ کا اہتمام کیا ، اس ٹریننگ کا مقصد صحافیوں،وکلاء اور غیر سرکاری تنظیموں سے تعلق رکھنے والے میل اور فی میل کو اس بات کی آگاہی دلانا تھا کہ کسی طرح معاشرے کے مختلف طبقات خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے تاکہ رواداری اور باہمی بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھا جاسکے ،
ٹریننگ سے سماجی راہنما ایمل خان خٹک ، ممتاز قانون دان ہاشم رضا ایڈووکیٹ ، حجرہ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سلیم احمد ،روزنامہ شمال کے چیف ایڈیڑ غلام فاروق اور ساجد ایڈووکیٹ نے شرکاء کو بتا یا کہ کس طرح زندگی کے مختلف شعبوں میں ان محرکات کی نشاندہی کی جائے جس سے باہمی ربط اور ہم اہنگی کی فضا کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور ان محرکات کے سد باب کیلئے طریقہ کار کی جامع تفصیل سے شرکاء کو اگاہ کیا گیا ، ٹریننگ ٹیم کے قانونی ماہر نے شرکاء کومختلف مقامی ، قومی اور بین الاقوامی قانونی نقطوں کی وضاحت کی جس سے اقلیتوں کے حقوق کو تحفظ دیا گیاہے اور شرکاء کو بتایا کہ کیسے اپنے روزمرہ ذمہ داریوں میں اس بات کو ممکن بنایا جاسکے کہ معاشرے میں مختلف مذاہب کے درمیان رواداری ، ہم اہنگی وار تعاون کو فروغ دیا جاسکے ، ٹریننگ کے آخر میں اعلامیہ جاری کیا گیا کہ اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے رپورٹس جاری کئے جائے اور اس سلسلے میں رائے عامہ کی بیداری کے لئے کام کیا جائے ، حقوق اور قوانین پر عمل درآمد کیا جائے سیاسی ، سماجی ، ثقافتی اور تعلیمی مسائل کو اجاگر کیا جائے ،
327 total views, no views today


