سوات:سٹی کونسل میئر شاہد علی خان نے حلف لینے کے بعد سوات نیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مینگورہ شہر کے بہت سے مسائلِ ہے لیکن ترجیحی بنیادوں پر سب سے پہلے مینگورہ شہر کا سب سے بڑا مسلہ سنگین ٹریفک، صاف پانی کی فراہمی اور قبرستان ہے جن کے فوری حل کے لیے وزیر اعلی محمود خان سے تفصیلی گفتگو ہوئے ہیں جن کے لیے90 کروڑ روپے کی پی سی ون تیارکیا گیاہے۔صاف پانی کے لیے پہلی سے وزیر اعلی نے 17 ارب روپے کی گرویٹی سپلائی اسکیم کی منظوری دی ہے جس پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم اور وزیر اعلی کے خصوصی دلچپسی پر مینگورہ شہر کے ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے ماسٹر پلان تیارکیا گیا ہے جن میں بجلی کی تاریں انڈر گراؤنڈ کی جائے گی۔ اور مینگورہ خوڑ پر تین منزلہ پارکنگ تعمیر کیا جائے گا جس کے لیے وزیر اعلی محمود خان نے 60 کروڑ روپے منظور کئے ہیں انشاء اللہ مینگورہ شہر کو ایک ماڈل سٹی بناکر مثال قائم کریں گے۔شاہد علی خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوجوانوں اور بچوں کے لیے ہر یونین کونسل جے سطح پر پارک اور گراونڈ بنائیں گے تاکہ نوجوان منفی سرگرمیوں کے بجائے مثبت سرگرمیوں کے طرف راغب ہوں۔
1,039 total views, no views today



