سوات:سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کا ایک ایم اجلاس پی ڈی اے کے جنرل سیکرٹری محترم ڈاکٹر آفتاب عالم کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں گرینڈ الائنس کے اسٹیک ہولڈرز، پی ڈی اے، وائی ڈی اے، پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن، ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن کلریکل برادری کی قائدین نے شرکت کی، اجلاس میں دوایجنڈوں پر تفصیلی بحث کی گئی، سیدوٹیچنگ ہسپتال کے لئے نئے کابینہ گرینڈالائنس تشکیل دی گئی، ڈاکٹر عبدالواسیع کو چیئر مین، فضل سبحان صدر، سیراج آحمد جنرل سیکٹری، سینئر وائس پریزڈنٹ ڈاکٹر احمد شاہ، شیزادہ VP1 ، اختر VP2 ضیاء الحق کو ایڈیشنل سیکرٹری جنرل، محمد آیاز پویس سیکرٹری، اور فدا خان کو فنانس سیکٹری منتخب گئے گئے، اجلاس میں سیدوٹیچنگ ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں میں RHA,DHA, MTIکا اور ملازمین دشمن قوانین ایکٹ کے خلاف ملاکنڈ ڈویژن گرینڈ الائنس کی جنرل باڈی جو 22جون بروز بدھ کو منعقد ہوگی، اس پرتفصیلی اور لائحہ عمل تیار کرنے پر بحث کی گئی، اس جنرل باڈی،میں صوبائی گرینڈ ہیلتھ الائنس کی قائدین شرکت اور آئندہ لائحہ عمل کااعلان کرینگے، جنرل باڈی میں سیدوٹیچنگ ہسپتال گرینڈ الائنس کے قائدین کے علاوہ ملاکنڈ ڈویژن گرینڈہیلتھ الائنس اور قائدین کے علاوہ ایگزیکٹیوں ممبرز شرکت کرینگے۔ خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت کی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ملازمین کیساتھ امتیازی سلوک کی مزمت کی گئی، اور ہیلتھ ملازمین کی مستقبل کو تاریک کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے کا عہد کیاگیا، تمام پاکستان میں یہ ملازم کش اور کالے قانون ختم کی گئی ہیں، لیکن خیبر پختونخواہ کی ہیلتھ ملازمین کیساتھ سوتیلی ماں جیسا رویہ ابھی تک جاری ہے جسکا فیصلہ 22جون کو گرینڈ ہیلتھ الائنس کرینگے۔
570 total views, 2 views today