سوات:صوبائی حکومت کا سوات کیلئے بڑا کارنامہ ، سیدو ڈینٹل کالج نے کام شروع کردیا ،کروڑوں روپے کی جدید مشینری فراہم ، ایک ارب سولہ کروڑ روپے کی لاگت سے اپنے بلڈنگ پر کام تیزی سے جاری ، تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے سوات کے عوام کیلیے بڑا تحفہ سوات ڈینٹل کالج نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے جس میں کروڑوں روپے کی لاگت سے جدید مشینری فراہم کردی گئی ہے اور بڑی تعداد میں لوگوں نے سیدو ڈینٹل کالج کا رخ کرلیا ہے جہاں پر انکو دانتوں کے علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر طارق کے مطابق سیدو ڈینٹل کالج دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے جس میں تمام تر سہولیات مسیر ہے اور عوام کو دانتوں کے متعلق تمام ضروریات کی فراہمی جاری ہے انہوں نے کہا کہ ڈینٹل کالج کے اپنے بلڈنگ پر ایک ارب سولہ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے جسکو اس سال کے دسمبر تک مکمل کرلیا جایئگا اور کالج اپنے بلڈنگ میں شفٹ ہوجایئگی انہوں نے کہا کہ سیدو ڈینٹل کالج موجودہ حکومت کئ طرف سے سوات کیلیے بڑا تحفہ ہے جہاں پر عوام کا علاج ہو رہا ہے اور یومیہ سینکڑوں کی تعداد میں مریض آرہے ہیں
1,502 total views, no views today



