سوات: سوات کے تحصیل چارباغ کے گاوں روڑیا گلی باغ سوات میں بچوں کو سکول سے نکالا گیا ۔سکول انتظامیہ کا کہناہے کہ یہ دوکمروں پر مشتمل سکول ہے جس میں دو سو سےزائد طلباء اور طالبات پڑھتے ہیں اور انکو پڑھانے والا صرف ایک استاد یے ۔
زمین کے مالک کا کہناہے کہ سال 2017 میں زمین سکول کو اس شرط پر دی تھی کہ چوکیداری زمین مالک کو دی جائے گی ۔لیکن ابھی تک نہ سکول بن سکا اور نہ ہی نوکری دی گئی جس کی وجہ سے سکول کو بند کردیا ہے ۔
گورنمنٹ پرائمری سکول روڑیا کی بندش کے بعد طلباء وطالبات سڑک پر بیٹھ گئی اور ان کو پڑھانے کیلئے اب جگہ نہیں ہے ۔
اسسٹنٹ کمشنر چارباغ کہتے ہیں کہ سکول کا مسلہ حل کردیاہے اب زمین کا مالک سکول کی عمارت کھول دیاگیا ۔
سکول طلباء کا کہناہے کہ سکول میں صرف ایک استاد ہے جو دوسو سے زائد طلباء کو ایک ساتھ پڑھاتے ہیں ۔ محکمہ تعلیم نے ابھی تک سکول کیلئے اساتذہ پورے نہیں کئے ہیں ۔
سبق پڑھنے والے روڑیا گاوں کے بچوں کے والدین کہتے ہیں کہ ایک پسماندہ گاوں یے جہاں پر لوگ کھیتی باڑی کاکام کرتے ہیں ہماری گزر بسر مشکل سے ہوتی ہے ۔ اسلئے اپنے بچوں کو سرکاری سکول میں پڑھانے مجبور ہیں ۔والدین نے محکمہ تعلیم سوات سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول میں کمرے بھی بنادیں اور اساتذہ کی کمی کو بھی پورا کیا جائے ۔
888 total views, 4 views today