سوات: سوات کے سیاحتی علاقوں کالام، اتروڑ اور دیر سوات بارڈر باٹگوئی ٹاپ میں برفبای ہوئی ہے ۔جون کے مہینے میں ہونے والے برفبای سے سیاح خوب لطف اندوز ہوئے ۔
سیاحوں نے جون کے مہینے میں ہونے والے برفباری کو اپنے کیمروں اور موبائیل میں محفوظ کرلیا ۔ کئی جگہوں پرتو سیاح گاڑیوں سے اتر کر خوب ہلہ گلہ کرنے لگے ۔
سوات میں گزشتہ چار روز سے جاری بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے ۔ پنکھوں کا استعمال بھی رک گیا ہے ۔
میدانی علاقوں میں کے بعد دریاء سوات میں درمیانے درجہ کا سیلاب ہے ۔جبکہ برساتی ندی نالے بھی نکل ائے ہیں ۔ کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری بھی ہوئی جس سے شہر کا موسم بھی سرد ہوگیا ۔
1,319 total views, no views today
Comments



