مینگورہ،منگلور پولیس سٹیشن کی کارروائی اغواء برائے تاوان، چوری اور ڈکیتی میں ملوث افراد گرفتار ، تین موٹر سائیکل برآمدجبکہ مغوی بازیاب، مزید تفتیش جاری ،منگلور پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او نصیر خان اور اے ایس ائی مستقیم باچا نے خفیہ اطلاع پرمنگلور اور سنگوٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے اغواء کار گروہ کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق اغواء کاروں میں بخت علی ولد سیف اللہ سکنہ شانگلہ،رحیم دادولد محمد ظاہر ،دولت خان،حیات خان ولد محمد ظاہر جبکہ محمد ظاہر ولد سکندر سکنہ منگلور کو گرفتار کرلیا، اورتین روز قبل اغواء ہونیوالے کریم اللہ ولد عزیز الرحمان سکنہ امانکوٹ کو بازیاب کرلیا، مغوی کو تاوان کیلئے اغواء کیا گیا تھا۔اسی طرح مینگورہ شہر اور دیگر علاقوں سے چوری کی گئی تین موٹر سائیکل برآمد کرلئے ، جس میں ایک موٹر سائیکل سوات نیوز ڈاٹ کام کے چیف کرائم رپورٹر ضیاء الرحمان یوسفزئی کی بھی ہے، پولیس نے دو ملزمان ساجد ولد شمشیر علی اور حسین علی ولد دلبر سکنہ سنگوٹہ کو گرفتار کرلیا، پولیس سٹیشن کے مطابق دونوں افراد کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کرلیا گیا ، جنہوں نے دوران تفتیش موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کے وارداتوں کا اعتراف کرلیا، پولیس نے تین موٹر سائیکل کو اپنے قبضہ میں لیکر پولیس سٹیشن منتقل کردیئے ، جبکہ پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کررہی ہے۔
746 total views, no views today


