سوات: سوات کے صوبائی حلقہ پی کے سات پر ضمنی الیکشن جاری ہے ۔ الیکشن کیلئے پولنگ صبح اٹھ بجے شروع ہوگئی ۔ جو ابھی تک جاری ہے ۔تازہ ترین معلومات کے مطابق عوام بہت کم تعداد میں پولنگ سٹیشن کا رخ کررہے ہیں سیکورٹی کے حوالے سے ایس پی لوئیر سوات ارشدخان کہتے ہیں کہ ضمنی الیکشن کیلئے سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔ تین ہزار سے زائد پولیس تعینات کئے گئے ہیں جبکہ پولیس موبائیل گشت بھی جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بھرپور تیاری کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ کی نگرانی کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سٹیشن بھی قائم کیا گیا ہے ۔
908 total views, no views today
Comments



