سوات : سٹی میئر شاہد علی خان تحصیل کونسل بابوزئی کے نو ممبران کے دو روزہ ٹریننگ سیشن سے خطاب کر رہے ہیں۔. سٹی کونسل بابوزئی سوات کے میئر شاہد علی خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندے عوامی مسائل کے حل کو اپنا فرض سمجھے کیونکہ عوام نے انہیں اپنے مسائل حل کرنے کیلئے منتخب کیا ہے، تحصیل کونسل بابوزئی کے تمام ممبران میرے لئے برابر ہے ہر ایک ممبر کو انکا جائز مقام اور عزت دی جائے گی،مل کو تحصیل کونسل بابوزئی کو چلائیں گے اور عوامی مسائل کا خاتمہ کرینگے وہ گزشتہ روز تحصیل میونسپل آفس بابوزئی کے ہال میں نو منتخب ممبران تحصیل کونسل بابوزئی کے دو روزہ ٹریننگ سیشن سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر تحصیل کونسل بابوزئی کے تمام ممبران نے ٹریننگ میں حصہ لیا جبکہ بلدیاتی سسٹم کے حوالے سے انہیں تفصیلی طور پر آگاہ کیا
670 total views, no views today



