ٓسوات؛امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حمید الحق نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ اس وقت ضلع سوات کے عوام سوات میں امن و امان کے بگڑتی صورتحال پر انتہائی تشویش میں مبتلا ہے،سوات میں امن کا قیام بہت زیادہ قربانیوں کے بعد عمل میں آیاہے،سوات کے عوام نے اپنی جان و مال کی قیمت پر امن قائم کیا ہے،اس طرح ہمارے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے بھی اپنے جانوں پر کھیل کر امن بحالی میں اپنا کردار ادا کیا ہے، اسلئے اتنی قربانیوں کے بعد امن ہر قیمت برقرار رکھنا وفاقی اورصوبائی حکومتو ں اور سیکیورٹی فورسز کی ذمہ داری ہے۔ عوام بھی پچھلے تجربے کی بنیاد پر اب کسی قسم امن وامان کے واقعات کے لئے تیار نہیں،جماعت اسلامی اس سلسلے میں عوام کے ساتھ ہے۔انہوں صوبائی اور فاقی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ امن و امان ہر حالت میں برقرار رکھنا انکی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
442 total views, no views today



