سوات:آل گورنمنٹ گرینڈ الائنس کے طرف سے اساتذہ کرام پر کئے گئے تشدد اور آنسو گیس کے استعمال پر احتجاجی مظاہرہ، حکومت اور محکمہ پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اگیگا کے چیئرمین ہمایون محبوب، آخترحسین، حافظ محمدعلی، علی رحمان اور دیگر نے کہا کہ پرامن اساتذہ پر لاٹھی چارج اور انسو گیس کی شیلنگ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہیں، اساتذہ کرام تو روحانی والدین ہوتے ہیں جو آپ کو الف اور با سے لیکر ی تک پڑھاتے ہیں اور تربیت کرتے ہیں ان پر تشدد کرنا زیادتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم بھی ایک محکمہ ہیں ہمیں بھی مسائل کا سامنا ہوتا ہے،احتجاج ہر ایک شہری کا قانونی حق ہے حکومت یا سیاسی لوگ کر سکتے ہیں تو اساتذہ کیوں نہیں کرسکتے،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پر امن مظاہرین پر لاٹھی چارج کا حکم دینے والے سمیت اس میں شریک پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائیں اور اگر ایسا نہ ہوا تو صوبہ بھر کے سکولوں کو تالے لگا کر بند کردینگے۔
سوات ( )قطر چیریٹی نے تحصیل مٹہ اور مینگورہ ضلع سوات میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں بڑی تعداد میں امدادی سامان فراہم کیا۔ اگست 2022 کے آخری ہفتے میں آنے والے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، انہیں فوری امداد کی ضرورت ہے۔ قطر چیریٹی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موجود اور عوامی خدمت جاری رکھے ہوے ہے۔ تحصیل مٹہ، مینگورہ اور بحرین کے دیگر علاقوں کے سیلاب متاثرین کی مشکلات کی بزریعہ ریلیف پیکیج داد رسی کی۔ آج 6 اکتوبر 2022 کو فلڈ ریسپانس پروجیکٹ کے تحت 800 سے زائد خاندانوں کو تحصیل مٹہ اور مینگورہ میں راشن پیکیج، ٹینٹ اور NFI کی فراہمی کو یقینی بنایا۔تنظیم کی طرف سے سیلاب زدگان کو فراہم کی جانے والی خوراک اور NFIs میں گندم کا آٹا، چاول، گھی، دالیں، کھجور، چینی، نمک، چائے، خیمے اور حفظان صحت کی کٹس شامل ہیں۔ مٹہ سوات میں امدادی سامان کی تقسیم کی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قطر چیریٹی پشاور کے فیلڈ کوآرڈینیٹر سجاد خان نے کہا کہ سوات اور دیگر اضلاع میں بھی سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قطر چیریٹی ڈونرز کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے کام جاری رکھے گی۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں اور ضلعی انتظامیہ نے قطر چیرٹی کے اس نیک اقدام کو سراہا۔
2,076 total views, no views today



