سوات, تحصیل چارباغ کے علاقہ ولی آباد میں سکول سوزوکی ڈرائیور پر فائرنگ کا واقع رو نما ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں سوزوکی ڈرائیور حسین احمد ولد عنایت الرحمان عرف خاپیرے سکنہ گلی باغ بڈا بابا بعمر 30/32 سال جاں بحق ہوا، جبکہ ایک بچہ فائرنگ کے زد میں آکر معمولی زخمی ہوا ہے جس کو بروقت طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال پہنچایا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
مذکورہ ڈرائیور سوات پبلک سکول اور دی نالج سٹی سکول کے پک اینڈ ڈراپ ڈیوٹی پر مامور تھا، حسب معمول سوات پبلک سکول کے بچو ں کو اُتار کر دی نالج سٹی سکول کے بچوں کو پہنچا رہا تھا ۔ سوزوکی میں میں سکول کے تقریبا 10/11 بچے موجود تھے ، جائے وقوعہ پہنچے پر پہلے سے تاک میں بیٹھے نامعلوم شخص نےسوزوکی ڈرائیور حسین احمد ولد عنایت الرحمان پر فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں سوزوکی ڈرائیور جاں بحق ہوا جبکہ فرنٹ سیٹ پر موجود بچوں میں سے ایک بچہ فائرنگ کے زد میں آکر زخمی ہوا، زخمی بچے کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جس کا حالت خطرے سے باہر ہے۔
نامعلوم شخص کا ٹارگٹ سوزوکی ڈرائیور حسین احمد ولد عنایت الرحمان تھا، وقوعہ کے بعد نامعلوم شخص سے ایک عدد جیکٹ(بلوز) اور ایک عدد موٹر سائیکل ہیلمٹ رہ گیا۔ سوشل میڈیا پر وقوعہ کو سکول کے بچوں کو ٹارگٹ کرنے کا رنگ دیا جا رہا ہے ۔سوات پولیس جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور علاقہ میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے ۔
3,643 total views, 2 views today