سوات : سوات میں واقع سیدو شریف گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کی تاریخ کا سب سے بڑا اقدام’ 45 سال بعد ناجائز قابضین سے ہاسپتال کی اراضی پر تعمیر 18 دوکانوں کا قبضہ چھوڑ واکر ہاسپتال انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا.
تفصیلات کے مطابق سیدو شریف مرغزار روڈ پر واقع اٹھارہ دکانیں جو کہ سیدو شریف ہسپتال کی اراضی پر تعمیر کیے گئے تھے جس پر قابضین نے قبضہ کیا ہوا تھا اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے بار بار نوٹس دینے کے باوجود بھی خالی کرنے کے لئے تیار نہ تھے. سپریم کورٹ آف پاکستان نے 22 فروری کو اس اراضی کو ہسپتال اور محکمہ صحت کی ملکیت قرار دی تھی لیکن قابضین کسی صورت بھی دکان خالی کرنے کو تیار نہیں تھے. حال ہی میں تعینات ہونے والے نئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ( ایم ایس) سیدو شریف گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال ملک ضیاء اللہ خان اور ہسپتال انتظامیہ کی انتھک کوششوں اور ضلعی انتظامیہ کی مدد سے 45 سال بعد ہسپتال کی قیمتی اراضی کا قبضہ چھوڑوا کر ہسپتال کے حوالے کر دیا گیا. اس پاداش میں گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ نے تمام قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اراضی کا قبضہ ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔
1,536 total views, 8 views today