سوات: سوات میں دہشتگردی اور بدامنی کیخلاف پی ٹی ائی سوات کے زیراہتمام مٹہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرہ میں پی ٹی ائی کے تحصیل چئیرمین مٹہ عبداللہ خان سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب کیا ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سوات بدامنی اور دہشتگردی متحمل نہیں ہوسکتا ۔ سوات میں پے درپے دہشتگردی کے واقعات ناقابل برداشت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں پرامن ماحول تھا جس کو خراب کرنے کی ہر سازش ناکام بنادینگے ۔ مقررین نے کہاکہ برہ بانڈی بم بلاسٹ اور دیگر علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چک پوسٹوں کی ضرورت نہیں ہے ہم اپنے سوات میں امن چاہتے ہیں ۔ مظاہرین نے امن کیلئے نعرہ بازی بھی کی ۔
سوات کے امن کیلئے گزشتہ روز جے یوائی نے بھی نشاط چوک میں احتجاج کیا تھا جبکہ اس سے قبل سوات کے قومی جرگہ اور پختون اولسی پاسون نےبھی امن کیلئے احتجاجی مظاہرے کئے ۔
1,473 total views, no views today



