کبل، پی ٹی آئی کے لئے پوری زندگی وقف کرچکا ہوں عمران خان کا سپاہی ہوں ایم پی اے ڈاکٹر امجد کی وجہ سے پارٹی چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا سابق پی ٹی آئی صدر عبد اللہ نے اے این پی میں شمولیت کے وقت میرا نام لے کر غلط بیانی کی ہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں پارٹی بدلنے کے بعد میرا عبد اللہ کے ساتھ سیاسی تعلق ختم ہوچکا ہے فارورڈ بلاک میں ساتھ نہ دینے پر ایم پی اے ڈاکٹر امجد علی نے یوسی توتانوبانڈئی کابینہ کے خلاف انتقامی کارروائی کا آغاز کردیا تھا اور نوبت یہاں تک پہنچی کہ صدر عبد اللہ پارٹی چھوڑنے پر مجبور ہوا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل توتانوبانڈئی کے جنرل سکریٹری امجد نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اے این پی میں شمولیت کے وقت سابق پی ٹی آئی صدر عبد اللہ نے دیگر ساتھیوں میں میرا نام بھی شامل کیا تھا جو کہ سراسر غلط ہے کیونکہ میں پی ٹی آئی کا دیرینہ کارکن ہوں اور عمران خان کے ویژن اور پارٹی مشور کے تحت عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھ کر پارٹی کو مزید تقویت فراہم کرونگا انہوں نے کہا کہ ایم پی اے حلقہ پی کے82 و منسٹر فار ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی کے نامناسب رویے کی وجہ سے دیرینہ کارکنان پارٹی چھوڑنے پر مجبور ہیں لہذا پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اور اعلی قیادت نوٹس لے کر پارٹی کو مزید نقصان سے بچانے کے لئے اقدامات کریں۔
634 total views, no views today


