بریکوٹ ، قومی وطن پارٹی جو بھی فصیلہ کرے گی کارکنوں کے باہمی مشاورت کے ذریعے کیا جائے گا ۔پارٹی میں کارکن ہی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ہماری پارٹی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور ہم نے ہمیشہ لوگوں کی بلاتفریق خدمت کی ہے ۔کوئی بھی شخص انکاری نہیں ہے کہ ہم نے عوام کی خدمت نہیں کی ہے اب بلدیاتی الیکشن میں کامیابی بھی عوام اور کارکنوں کے بھر پور تعاون سے جیت کرعلاقے کی ترقی اور عوام کے فلاح کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائیں گے ۔بلدیاتی الیکشن میں ہر کارکن کو قابلیت اور خدمات پر اس کو جگہ دی جائے گی اور فیصلہ میرٹ اور انصاف پر ہوگا ان خیالات کا اظہار قومی وطن پارٹی ملاکنڈ ڈویژن کے سیکرٹری جنرل خدائی خدمتگار ہر دلعز یز شخصیت صدیق علی خان ، حلقہ پی کے 81 کے چیرمین طاہر خان ، سینئر وائس چیرمین فضل ودود باچا ، قومی وطن پارٹی کے رہنما گوہر علی خان ، ودیگر نے علاقہ ابوہا میں کارکنوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ، اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے سینئر رہنما حبیب اللہ خان ، سبزعلی خان ، اجرم خان کاکاجی ، شاہی روم خان ،بدلع الزمان ، امان الملک خان ، ودیگر قائد ین کثر تعدا د میں موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی واحد جماعت ہے ، جو غریب عوام اور پختوں قوم کے فلاح وبہبود اور حقوق کیلئے ایک موزوں پلٹ فارم ہے ، قومی وطن پارٹی کے مرکزی قائد افتاب احمد خان شیر پاو پختوں قوم کے حقوق کیلئے ہر فورم پر جنگ لڑ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ عوام تمام سیاسی پارٹیوں سے مایوس ہو چکے ہیں ،اور عوام کے نظریں اب قومی وطن پارٹی پر لگی ہو ئی ہیں ، انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ بلدیاتی الیکشن میں قومی وطن پارٹی کے نامز د امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیابی کیلئے الیکشن مہم شروع کر کے پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ، انہوں نے کہا کہ تمام امیدواروں کی نامزدگی کارکنوں کے صلاح ومشورے سے کر ینگے ، انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل بھی علاقے کے عوام کا بلاتفریق خدمت کیا ہے اور ائندہ بھی کر تے رہینگے ، کیو نکہ ہم دیگر سیاسی پارٹیوں کی طرح موسمی سیاست کے قائل نہیں ہیں ، انہوں نے کہا کہ دیگر سیاسی پارٹیوں کے ساتھ بعض یونین کونسلوں میں اتحاد کے بارے صلاح ومشورے جاری ہے ، انتخابات میں کسی بھی پارٹی کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ طے ہوا ، تو کارکنان اس فیصلے کا اصولی پاسداری کے پابند ہو نگے ، اس موقع پر تقریب میں شرکا ء اس عزم کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں اپنے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیابی کیلئے سرتوڑجدوجہد کیساتھ ساتھ کسی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کر ینگے، اور انشااللہ اپنے نامزد امیدواروں کیلئے بھر پور مہم چلائیں گے ۔
650 total views, no views today


