مینگورہ,پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صوبائی رہنما رفضل حیات چٹان شہید کے چھوٹے بھائی سید علی خان کو سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے آبائے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ، نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے علاوہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ، مرحوم کو منگل کے رات نامعلوم افراد نے اندھا دھن فائرنگ کرکے سید علی خان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، قتل کے دلیرانہ واردات کے بعد پورے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گئی ، اس دلیرانہ واردات کے بعد ایک بار پھر ضلع بھر اور خصوصاً قمبر میں خوف کے فضاء نے دوبارہ جنم لیا ، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ اپریشن اور مختلف کاروائی میں شک کے بناء پر گرفتاریاں کی ہے ، مگر ابھی تک ایک بھی ٹارگٹڈ کلر گرفتار نہیں کیا گیا ہے ، یہ بھی سوالیہ نشان بن گیا ہے چھ مہینے پہلے ان کے بڑے بھائی فضل حیات چٹان کو بھی فائرنگ کرکے قتل کیا تھا ، مگر اس کی قتل کے سراغ کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا۔
756 total views, no views today


