بریکوٹ،تھانہ غالیگے پولیس کی کاروائی بھاری مقدار میں اعلٰ کوالٹی چرس بر امد ، پولیس نے دوملزمان کو موقع پر گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے شروع کر دی، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سوات شیر اکبر خان کے خصوصی ہدایات پر تھانہ غالیگے کے ایس ایچ او عمادالدین خان اور لنڈاکی چیک پوسٹ کے انچارج اے ایس ائی بخت رحمان نے لنڈاکی کے مقام پر ناکہ بندی کی تھی ، اس دوران ایک سوزوکی نمبر GLT 2462 جب لنڈاکی پہنچ گئے، تو پولیس نے گاڑی کو رکنے کا شارہ کیا ،
پولیس کے مطابق تلاشی کے دوران سوزوکی کے خفیہ خانوں سے 2000 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برامد کر لیا، پولیس نے گاڑی میں سوار دوملزمان کو موقع پر گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا، اس حوالے سے جب تھانہ غالیگے کے ایس ایچ او عماد الدین خان سے رابط کیا ، تو انہوں نے کہا کہ ڈی پی او سوات شیر اکبر خان کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ اایک سوزوکی کے زریعے ملاکنڈایجنسی سے سوات منشیات سمگل ہورہا ہے، جس پر ہم نے لنڈاکی چیک پوسٹ کے انچارج بخت رحمان کے ہمراہ ناکہ بندی کی، اور تلاشی کے دوران سوزوکی کے خفیہ خانوں سے دوکلو اعلیٰ کوالٹی جرس بر امد ہوئے، پولیس نے ملزمان کے خلاف CNSA 9 میں مقدمہ درج کر کے تفتش شروع کر دی ، مزید انکشافات بھی متوقع ہیں ،
451 total views, no views today


