مینگورہ، سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ ن اور جمعیت علماء اسلام کا یونین کونسل کو کارئی کے سطح پر بلدیاتی انتخابات کیلئے اتحاد کا اعلان ، ضلع کونسل کیلئے ن لیگ کے شیر رحمن خان اور تحصیل کونسل کیلئے مولانا محمد شفیع الدین کو امیدوار نامزد کردیاگیا ، اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کو کارئی کے رہنما اور سابق ناظم شیر رحمن خان ، علی شیر خان ، جمعیت علماء اسلام کے حمید الرحمن نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے علاقے کے وسیع ترمفاد کے لئے اتحاد قائم کردیا ہے اور اب مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کے عہدیدار اور اراکین مشترکہ طور پر انتخابی مہم چلائیں گے ، انہوں نے کہا کہ اس اتحاد سے علاقے کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ ہمارا اتحاد یونین کونسل کوکارئی کے عوام کی بے لوث خدمت اور علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے ہو گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم علاقے کے گھر گھر تک اپنا پیغام پہنچائیں گے اور انشاء اللہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد یونین کونسل کوکارئی کی تعمیر و ترقی کیلئے کردار ادا کریں گے ، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دونوں پارٹیوں کی ضلعی قیادت نے ہمیں مقامی سطح پر اتحاد قائم کرنے کا اختیار دیا ہے اسلئے ضلعی اور صوبائی قائدین اس اتحاد سے مطمئن ہیں ، انہوں نے علاقے کے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں دو جماعتی اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں ۔
583 total views, no views today


