سوات،سابق نائب ناظم یونین کونسل ملوک آبادشہیدحبیب اللہ خان کی پانچویں برسی منائی گئی ،اس حوالے سے سوات پریس کلب میں تقریب منعقدہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماء اقبال حسین بالے،قومی وطن پارٹی کے راہنماء فضل رحمان نونو ،سوات پریس کلب کے چیئرمین رشیداقبال ،چیف آرگنائزرغلام فاروق ،فضل اکبربابا اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پانچ سال قبل اسی روز حاجی سکول مینگورہ میں ہونے والے دھماکے میں سابق نائب ناظم حبیب اللہ اورسوات کے
سینئرصحافی غلام فاروق کے بڑے بھائی غلام حسین سمیت درجنوں افرادشہیداورزخمی ہوئے تھے اورآج کا دن ہم ان شہداء کی یاد میں منا رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ کشیدگی کے دوران سوات میں بہت سے لوگ شہید ہو ئے ہیں ،قیام امن کی خاطر سوات کے عوم نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور ان قربانیوں کے نتیجے میں یہاں پر امن قائم ہو ،اانہوں نے کہاکہ شہدائے سوات کا لہوضروررنگ لائے گا اوریہ سرزمین ان شہداء کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کرے گی ،انہوں نے کہاکہ شہید حبیب اللہ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اوران کی شہادت سے پیداہونے والا خلا کبھی بھی پورانہیں ہوگا،انہوں نے کہاکہ بحیثیت نائب ناظم حبیب اللہ نے علاقے کی ترقی اورعوامی مسائل کے حل کیلئے عملی جدوجہد کی ہے جبکہ بغیر کسی عہدہ کے بھی وہ عوام کی خدمت میں مصروف رہتاتھا،تقریب کے آخر میں شہدائے سوات کے درجات کی بلندی کیلئے اجتما عی دعامانگی گئی۔
495 total views, no views today


