کبل، صوبائی وزیر ہاوسنگ و ایم پی اے حلقہ پی کے82ڈاکٹر امجد نوکریوں پر پیسے لیکر بھرتیاں کرنے لگے ، نئے پاکستان کے دعویداروں نے انصاف کی دھجیاں اڑا دی ،تحصیل کبل کے کلاس فور ملازمین کا غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف مظاہرہ، صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد پر شدید تنقید اور نعرہ بازی،تبدیلی کے دعویداروں نے غریبوں کے حقوق غصب کرکے سرکاری نوکریوں سے من پسند افراد کو نوازنے کا سلسلہ تیز کردیا ،کلاس فور ملازمین کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو بنی گالہ کے سامنے شدید احتجاج سمیت سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ تک جانے سے دریغ نہیں کرینگے ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کبل کے کلاس فور ملازمین نے سمئی کے مقام پر جمشید کے قیادت میں عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں کلاس فور ملازمین بابوزئی سب ڈویژن کے صدر عبد الرحیم،سوات جی ایس بہرام خان سمیت ڈاکٹر فضل غنی اتمانخیل،حسن دیا ر،ظاہر شاہ خان،خادم شاہ اور تحصیل کبل کے مختلف یونین کونسلوں کے کلاس فور ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف نعرے درج تھے ا س موقع پر خطاب کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ والی سوات کے دور سے روایات چلی آرہی ہیں کہ سرکاری سکول یا ہسپتال وغیرہ کے لئے دینے والے مفت زمین کے مالکان کو کلاس فور نوکری دی جاتی ہے لیکن پی ٹی آئی کے حکومت صوبائی وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد نے ناروا اور غیر قانونی بھرتیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے انہوں نے کہا کہ جمشید ولد بہروز نے گورنمنٹ ہائی سکول بالا سمئی کے لئے زمین فراہم کی ہے لیکن مذکورہ سکول کے کلاس فور نوکری پر ڈاکٹر امجد نے شموزئی کے عبدالحسیب ولد ارشد علی کو بھرتی کیا ہے جبکہ میاں بیلہ کے پرائمری سکول پر کانجو کے شخص،تاران مڈل سکول پر کوٹہ ابوہا اور سیکئی مڈل سکول پر کوکارئی کے شخص کو بھرتی کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران نے جس تبدیلی کی بات کی وہ الٹا ثابت ہوئی کیونکہ انصاف کے دعویداروں کی حکومت میں نا انصافیاں انتہا کو پہنچ چکی ہے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت ڈاکٹر امجد کے مظالم کا نوٹس لے کر انصاف فراہم کریں بصورت دیگر بنی گالہ کے سامنے بھر پور احتجاج سمیت سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔
578 total views, no views today


