بریکوٹ، گاؤں گورتئی میں این ایم آیاز فوڈ فیکٹری میں نامعلوم وجوہات کی بناء پرآگ بھڑک آٹھی،خام مال ،مشنری اور عمارت مکمل طور پر خاکستر ،پندرہ لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ۔فیکٹری میں موجود مزدور بال بال بچ گئے ،میونسپل کمیٹی بریکوٹ کے فائر بریگیڈ کی بروقت آمد مگر آگ نے اپنا کام کرکے دکھایا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گاؤں گورتئی میں این ایم آیاز فوڈ فیکٹری میں اگ بھڑک اٹھی۔ جس سے پاپڑخال مال کی متعدد بوریاں ،مشنری اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔این ایم آیاز فوڈ فیکٹری مالک ڈاکٹر ذاکر محمد نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ معمول کے مطابق فیکٹری میں مزدور کا م کررہے تھے کہ اچانک گیس کا بڑا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے فوری طور پر اگ بھڑک اٹھی ۔کارخانے کے دوسری منزل پر قائم مشنری اور خام مال مکمل طور پر تباہ ہوکر تقریباً 15لاکھ روپے نقصان ہو گیااور ساتھ ساتھ بلڈنگ کو بھی کافی نقصان پہنچ گیا ہے ۔انہوں نے صوبائی اور مرکزی حکومت سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ این ایم آیاز فیکٹری میں علاقے کے درجنوں مزدور برسر روز گار ہیں اور روز گار کی دوبارہ بحالی میں کردار ادا کرکے ہمارے ساتھ مالی معاونت کی جائے ۔
416 total views, no views today


