مینگورہ، قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحما ن نونو نے کہاہے کہ صوبائی حکومت انتظامیہ کی نگرانی میں بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتی ہے جو مناسب نہیں کیونکہ اس سے دھاندلی کیلئے راہیں ہموارہوں گی دوسری جانب انتخابات کا اعلان ہوتے ہی پی ٹی آئی کے ممبران نے جگہ جگہ ترقیاتی کاموں کاسلسلہ شروع کردیاہے جس کا مقصد ہے کہ وہ سرکاری مشنری اورخزانے کو سیاسی رشوت اورذاتی مفادات کیلئے استعمال کررہے ہیں جس سے پی ٹی آئی کے کرپشن کے خاتمہ کے حوالے سے دعوؤں اورنعروں کی قلعی کھل گئی،انہوں نے کہاکہ حکومت بلدیاتی انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرانے سمیت ممبران اسمبلی کو لگام دے کی وہ سرکاری خزانے اوروسائل کو سیاسی رشوت کے طورپر استعمال کرنا بند کریں،انہوں نے کہاکہ انتخابات میں قومی وطن پارٹی کے تمام امیدوار نمایاں کامیابی حاصل کریں گے کیونکہ اس پی ٹی آئی سے مایوس عوام ہماری پارٹی کی طرف پرامیدنظروں سے دیکھ رہے ہیں ۔
432 total views, no views today


