مینگورہ، تھانہ رحیم آباد کے حدود میں واقع علاقہ امانکوٹ میں شادی شدہ خاتون نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کردیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔گزشتہ روز امانکوٹ میں مسماۃ(س) نے زوجہ اختر علی نے نامعلوم وجوہات کے بناء پر مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی،
پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔تھانہ رحیم اباد کے ایس ایچ او بخت زادہ خان کے مطابق مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کیا ہے۔
274 total views, no views today
Comments


