مینگورہ، یونین کونسل سیدوشریف سے ضلع کونسل کے امیدوار شہزادہ میاں گل امیرزیب شہریار نے کاغذات جمع کرادیئے۔کاغذات نامزدگی سے پہلے روضہ سیدو بابا میں حاضری دی بعدازاں گاڑیوں کے جلوس میں ڈسٹرکٹ کچہری گئے جہاں ریٹرننگ افسر کیساتھ کاغذات جمع کرادیئے۔علاقہ مشران سمیت نوجوان بھی کثیر تعداد میں شریک تھے۔گزشتہ روز اہلیان سیدوشریف کے طرف سے نامزدکردہ امیدوار برائے ڈسٹرک کونسل شہزادہ میاں گل امیرزیب شہریارنے ضلعی کچہری میں واقع اے اے سی کے دفتر میں الیکشن کیلئے کا غذات جع کرادیئے اس موقع پر میاں گل شہر یارامیرزیب،عطاء اللہ جان ایڈوکیٹ،حاجی فقیر محمد،فیض علی خان وعلاقہ مشران سمیت نوجوان بھی کثیر تعداد میں موجود تھے،کاغذات نامزدگی سے پہلے میاں گل امیرزیب شہر یار نے نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد روضہ سیدو باباؒ پر حاضری دی بعدازاں جلوس کے شکل میں ضلعی کچہری روانہ ہوئے۔ کاغذات نامزدگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں گل امیر زیب شہریار نے کہامسائل نے عوام کو بری طرح جکڑ لیا ہے بنیادی ضروریات زندگی سے محروم عوام کیلئے دل میں خدمت کا جذبہ لیکر میدان میں نکلا ہو مسائل پر قابو پانے کیلئے بھرپورجدوجہد کرونگا بیروزگار نوجوانوں کیلئے روزگار ترجیح میں رکھ ان کے صلاحیتوں کو ملک و قوم کے ترقی کیلئے کام میں لانے کیلئے عملی جدوجہد کرونگا جبکہ سیدوشریف کے اہمیت کو دیکھتے ہوئے اسی ملک کے ترقی یاقتہ اور خوبصورت علاقہ بنانے کیلئے اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلاونگا۔
734 total views, no views today


