سوات ، سیدو شریف جرگہ ہال میں 17میڈ کریز منیجمنٹ کورس لاہور کے سینئر افسران نے انتظامی امور اور پولیس کے کارکردگی پر ایک روزہ سمینار کیا ،سمینار کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر مالاکنڈ ڈویژن کفایت اللہ خان ،ڈی آئی جی مالاکنڈ ڈویژن ازاد خان نے کہا کہ ڈویژن بھر میں امن وامان اور سیکیورٹی صورتحال ملک بھر کے کئی شہروں سے بہتر ہے ،ڈویژن بھر کے عوام نے امن وامان کی بحالی پر بے تحاشہ قربانی دی،کشیدہ حالات کیدوران دہشتگردوں نے یہاں پر اپنا رٹ قائم کیا تھا ،سیکیورٹی اہلکاروں کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا ،ہر روز مختلف شاہراہوں میں لوگوں کی لاشیں پڑی تھی ،رقصاء کو بھی نہیں بخشا، تعلیم کے دشمنوں نے سوات میں تعلیمی ادارے ،پولیس سٹیشن ،پولیس چوکیاں ،رابطہ پل ،سرکاری وغیر سرکاری املاک کو بھی اڑادی تھی ،اور آخر کار مالاکنڈ دویژن کے عوام نے 5مئی 2009کو اپنے جگری زمین کو امن و امان کے بحالی کیلئے چھوڑ کر گرمی کے شدت میں پیدل اور گاڑیوں میں قافلوں کے شکل میں مالاکنڈ سے اگے مختلف علاقوں میں کئی ماہ کیلئے رہائش پذیر ہوگئے تھے ،سوات میں پاک فوج نے تین ماہ دہشتگردوں کے کمر تھوڑ کر امن قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ،سوات اور ڈویژن بھر کے مختلف علاقوں سے نقل مکانی کرنیوالے لوگوں نے جو تکالیف برداشت کی تھی وہ ہم لوگ بھی برداشت نہیں کرسکتے ،میڈ کریز منیجمنٹ کے افسران نے کہا ں کہ سوات کے عوام نے واقعی جو قربانی دی ہے وہ پورے دنیا میں ایک مثال ہے ،سوات کے عوام نے دنیا کو دیکھایا کہ امن لانے میں کس طرح قربانیاں لگ سکتی ہے ،آخر میں وفد کی طرف سے فرید احمد چوھدری نے DIGملاکنڈ ازاد خان اور کمشنر ملاکنڈ کفایت اللہ خان کو شیلڈ پیش کی جبکہ کمشنر اور DIG نے بھی وفد کو شیلڈ پیش کی۔
626 total views, no views today


