مینگورہ،آل درجہ چہارم ملازمین ایسو سی ایشن ضلع سوات کے صدر سید خطاب نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مورخہ 28 اپریل 2015 کو ضلع بھر کے درجہ چہارم ملازمین پشاور کے احتجاجی دھرنے میں پھرپور شرکت کرینگے اور اب گریڈیشن آف سکیلز کی منظوری تک صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے ، انہوں نے ضلع بھر کے ملازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ صوبائی سطح پر ضلع سوات کی بھر پور نمائندگی ہوسکے ، تمام محکموں کے سربراہان بھی ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ درجہ چہارم ملازمین کوان کا حق مل سکے ۔
604 total views, no views today
Comments


