کبل، کلاس فور ملازمین کے جملہ حقوق کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے درجہ چہارم کے غریب ملازمین سسٹم چلانے میں ریڑھ کے ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں28اپریل کے احتجاجی دھرنا میں سوات کے 8ہزار کلاس فور ملازمین بھر پور قوت کا مظاہرہ کرینگے جائز حقوق کے حصول میں تمام محکموں کے سربراہان کلاس فور ملازمین کے ساتھ تعاون کریں ان خیالات کا اظہار آل درجہ چہارم ملازمین سوات کے صدر سید خطاب،بابوزئی سب ڈویژن کے صدر عبد الرحیم اور دیگر مقررین نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کبل میں منعقدہ کلاس فور ملازمین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپ گریڈیشن آف پے سکیل اور 24گھنٹے ڈیوٹی کا خاتمہ درجہ چہارم ملازمین کے جائز مطالبات ہیں جس کے منظوری تک صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں نقصان کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت کے سر عائد ہوگی انہوں نے واضح کیا کہ 28اپریل کو پشاور میں ہونے والے احتجاجی دھرنا میں سوات کے تقریبا 8ہزار درجہ چہارم ملازمین شرکت کرکے بھر پور قوت کا مظاہرہ کرینگے انہوں نے ضلع بھر کے ملازمین سے اپیل کی کہ وہ دھرنے کے لئے مکمل تیاری کریں اور صبح 7بجے کبل چوک ،گراسی گراونڈ،خوازہ خیلہ چوک ،مدین اور بریکوٹ بازار میں بھر وقت پہنچ کر متعلقہ گاڑیوں میں سواری کو یقینی بنائیں جبکہ سوات ،دیر اور ملاکنڈ کے جلوس ملاکنڈ میں یکجا ہوکر پشاور کا رخ کرینگے ایسوسی ایشن کے جانب سے گاڑیوں سمیت تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
626 total views, no views today


