بریکوٹ،پاکستان تحریک انصاف نے پی کے 82میں ٹکٹ میرٹ پر امیدواروں میں تقسیم کردئیے گئے ہیں ۔میرٹ اور انصاف پاکستان تحریک انصاف کا بنیادی ایجنڈہ ہے اور انشاء اللہ 30مئی کے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے بعد ثابت ہو جائے گا کہ پاکستان تحریک انصاف اب بھی عوام میں مقبول پارٹی ہے ۔پارٹی میں چند عناصر کارکنوں میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر وہ اپنے ان مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے تحصیل بریکوٹ کے تنظیموں کے عہدیداروں وکارکنان سجاد خان ،جنید اقبال ،جاوید خان ،اسد علی خان ،بلدیو کمار،جاوید احمد،تلک کمار،عزیر اقبال کے علاوہ دیگر نے ایک اخبار ی بیان جاری کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پی کے 82میں ضلعی و تحصیل کونسل کے امیدواروں کو میرٹ پر پارٹی نے ٹکٹ فراہم کئے ہیں اور جن کو ٹکٹ دئیے گئے ہیں وہ عوامی خدمات سے سرشار اورحق پرست ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بعض عناصر پارٹی میں اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں مگر وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے ۔تمام کارکن بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے لئے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور انشاء اللہ جنرل الیکشن کی طرح بلدیات میں بھی پاکستان تحریک انصاف میدآن مارے گی ۔
586 total views, no views today


