بریکوٹ، وارڈ بریکوٹ پر قومی وطن پارٹی اور پختون خواہ ملی عوامی پارٹی نے اتحاد کا اعلان کردیا ۔ضلعی کونسل کے لئے متفقہ طور قومی وطن پارٹی سے حاجی رحمان اور تحصیل کونسل کے لئے پختون خواہ ملی عوامی پارٹی سے خائستہ گل کو نامزد کردیا ۔دونوں پارٹیوں کے قائدین نے میڈیا کو بتایا کہ وارڈ بریکوٹ پر قومی وطن پارٹی اور پختون خواہ ملی عوامی پارٹی نے اتحاد کرلیا ہے قومی وطن پارٹی نے اپنے تحصیل کونسل کے امیدوار حیات شاہ کے کاغذات نامزدگی واپس کردی اور یہ سیٹ پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے امیدوار کے لئے چھوڑ دی ۔بلدیات الیکشن میں اب ہم ایک مظبوط حیثیت سے الیکشن لڑیں گے کیونکہ دونوں پارٹیاں اصولی ہیں اور یہ اتحاد فطری ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں اتحادی پارٹیوں کے امیدوار ان خدمت سے سرشار ہیں اور بے داغ ماضی کے مالک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کے قائدین اکھٹے الیکشن کمپین کریں گے اور عوام کو ایک حقیقی نمائندہ فراہم کرکے عوامی تواقعات پر پورا اتریں گے ۔
582 total views, no views today


