ڈھاکا: پاکستان نے میرپور ٹیسٹ میں بنگلادیش کو 328 رنز سے شکست دے دی 2 میچز پر مشتمل سیریز 0-1 سے اپنے نام کرلی۔
دورہ بنگلادیش میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں شکست کے بعد بالاخر قومی ٹیم نے نہ صرف جیت کا مزہ چکھا بلکہ ٹیسٹ سیریز بھی اپنے نام کی، میرپورکے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز8 وکٹوں کے نقصان پر557 رنز اور دوسری 6 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر 195 رنزبنانے کے بعد ڈکلئیر کی جب کہ بنگلادیشی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 203 رنز تک محدود رہی جب کہ بنگال ٹائیگرز کو جیت کے لئے 550 رنز کا ہدف ملا لیکن اپنی دوسری اننگزمیں وہ 221 رنزپرڈھیرہوگئی اور یوں میچ کا فیصلہ چھوتے ہی روز آگیا۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 4، عمران خان نے 2، وہاب ریاض، محمد حفیظ اور جنید خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں اظہرعلی 226، یونس خان 148 اور اسد شفیق 107 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ دوسری اننگز میں کپتان مصباح الحق 82 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ بنگلادیش کی جانب سے دونوں اننگز میں کوئی بلے باز سنچری نہ بنا سکا۔ پاکستان کی جانب سے بہترین کارکردگی پیش کرنے والے اظہرعلی کو مین آف دی میچ اورمین آف دی سیریز کے اعزاز سے نوازا گیا۔
664 total views, no views today


