سوات،سوات میں چھ ماہ کے دوران چھ امن کمیٹیوں کے سربراہوں سمیت سات افراد نامعلوم گولیوں کا نشانہ بن گئے ، سپیشل پولیس فورس کا اہلکار ساتوں شخص ہے جس کو دن دیہاڑی ڈیوٹی کے دوران گولی کا نشانہ بنا یا گیا،ذرائع کے مطابق سپیشل پولیس فورس کا سپاہی احسان اللہ ڈیوٹی کیلئے تاج چوک کے قریب کھڑا تھا کہ اچانک نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار کو چھ گولیاں لگی ہے، فائرنگ سے ایک راہ گیر بھی زخمی ہوگیا، ذرائع کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران چھ امن کمیٹیوں کے سربراہوں اور کارکنوں کو نامعلوم افرا دنے فائرنگ کرکے قتل کیاہے، اور ساتواں پولیس اہلکار اندھی گولی کا نشانہ بن گیا ہے، پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کیخلاف ایف ائی ار درج کی گئی ہے ۔
758 total views, no views today


