کبل،پی ٹی آئی ملک و قوم کی ترقی کے دشمن ہیں دو سال دھرنوں اور انتشار کی سیاست کے بدلے عمران خان کی نئی شادی کے علاوہ مایوسی و محرومیوں کے سیوا کچھ نہ ملا ،سوات میں 360ڈیم بنانے کے دعویداروں نے تاحال کسی قسم کے ترقیاتی منصوبہ کی اینٹ تک نہیں رکھی ،نیا پاکستان بنانے والے نیا خیبر پختونخوا بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں،رات کی تاریکی میں سرکاری وسائل کو بطور سیاسی رشوت استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہیں ،تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں سے نجات کے لئے پوری قوم اے این پی کے سرخ جھنڈے تلے جمع ہورہے ہیں30مئی کو انتخابی نشان لالٹین پر مہر ثبت کرکے اے این پی کے نامزد امیدواروں کو پینل سمیت بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے وقار خان،ضلعی نامزد امیدوار شاہ سید،تحصیل امیدوار خاندان، محمد سیدخان،نادر خان،رضا خان،ہاشم خان،سردار حیات اور دیگر نے یوسی کوز اباخیل کے علاقہ کوٹلئی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں حکمرانوں نے سبز باغ دکھا کر مختلف نعروں سے لوگوں کو دھوکہ دیا اور لوٹ کھسوٹ کی سیاست کرکے ملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے انہوں نے کہا کہ کشیدہ حالات کے دوران اے این پی نے امن کے نام پر ووٹ لیا اور اقتدار میں آنے کے بعد لازوال قربانیوں کے بدولت نہ صرف پائیدار امن قائم کیا بلکہ ریکارڈ ترقیاتی کام کرکے ترقی کا سفر شروع کیا لیکن بدقسمتی اور بے اتفاقی کی وجہ سے گزشتہ الیکشن میں نااہل لوگ اقتدار تک پہنچ گئے خصوصا 88ہزار ووٹ لینے والا ممبر صوبائی اسمبلی کرسی حاصل کرنے کے بعد مکمل طور پر غائب ہوگیا ہے موصوف کے غرور ،تکبر اور عوامی مشکلات پر چشم پوشی کی سزا نااہلی کی صورت میں ملے گی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی غریب دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہوکر لوگوں کو خود کشیوں پر مجبور کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے آمد پر سیاسی مداری لوگوں کو دھوکہ دینے کے لئے ایک بار پھر سرگرام ہوگئے ہیں لہذا اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرکے30مئی کے دن مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں تاکہ خیبر پختونخوا کے مفاد پرست بنی گالہ اور بنی گالہ والے انگلینڈ بھاگنے پر مجبور ہوجائیں۔
754 total views, no views today


