سوات، سوات کے بلدیاتی الیکشن میں 10 لاکھ 48 ہزار 512 افراد اپنی رائے حق دہی کا استعمال کریں گے، جبکہ تیس مئی کو الیکشن کمیشن نے ضلع بھر میں سات سو نو پولنگ سٹیشن اور پولنگ بوتھ قائم کردیئے ، الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سوات میں 5 لاکھ 88 ہزار 512 مرد حضرات اپنا ووٹ کاسٹ کرینگے جبکہ خواتین ووٹر ز کی تعداد 459989 ہے، اسی طرح ضلع بھر میں مجموعی طور پر سات سو نو پولنگ سٹیشن اور پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جس میں سے دو سو اٹھاویس مرد پولنگ سٹیشن ، دوسو تئیس فی میل ، 258 کمبائن اور اسی طرح 1798 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں،ضلع بھر میں پانچ سو بیس پولنگ سٹیشن نارمل ہیں، جبکہ ایک سو پندرہ حساس اور 74 حساس ترین پولنگ سٹیشن ہیں۔
732 total views, no views today
Comments


