مینگورہ، سوات بھر میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل دس لاکھ سے زائد ووٹر اپنا حق رائی دہی استمال کرینگے ، سوات کے 67یونین کونسلوں کے لئے چارہزار سے زائد بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کے لئے ساٹھ ہزار سے زائد بیلٹ پیپر ز تیار ، سوات کے مختلف علاقوں میں جمعہ کی روز ہی سے امیدوارں کے حامیوں نے پولینگ سٹیشنز کے قریب کیمپ بنانے شروع کردئے ہیں جن میں ووٹر کو ان کا ووٹ نمبر اور پولینگ سٹیشن کی نشاندہی والے پرچی دی جائیگی مینگورہ شہر سمیت سوا ت کے دیگر حصوں میں بلدیاتی انتخابات کے لئے جش کا سماء بنارہا اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے ورکراپنے نمائندوں کے لئے سرگرم نظرآرہے تھے چوبیس گھنٹے قبل الیکشن کمپین پر پابندی کی باعث امیدواربھی ورکروں کے ساتھ نظرآرہے تھے ، الیکشن کمیشن کے مطابق پولین صبح نوبجے شروع ہوگااور بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہیگا۔”
710 total views, no views today


