مینگورہ، الیکشن کمیشن کے طرف سے جاری کردہ ووٹر لسٹوں جس میں سنگین باقاعدگیاں اور غلطیاں ہورہے ہیں ، آج پورے صوبے کی 24 اضلاع میں الیکشن منعقد ہورہا ہے ، خدشہ ہے کہ اس ووٹر لسٹوں کے وجہ سے یہ الیکشن مشکوک اور متنازعہ ہونے کا خدشہ ہے ، اس سلسلے میں حکومت کو ضروری اقدامات اٹھانا چاہئیے تھا ، مگر سیاسی حکومت بلدیاتی اداروں کو وہ اہمیت نہیں دیتے کیونکہ بلدیاتی ادارے قائم ہونے سے ان کے اختیارات میں کمی آجاتی ہے ،
اسلئے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کباب میں ہڈی بننے والے بلدیاتی اداروں کو کبھی بھی نہیں آنے دیتے ، لیکن موجودہ بلدیاتی الیکشن سپریم کورٹ اف پاکستان کے حکم پر ہورہا ہے ، جس کیلئے سپریم کورٹ نے صوبائی حکومتوں کو کافی ٹائم دیا تھا ، مگر انہو ں نے اس سلسلے میں کوئی توجہ نہیں دی ، جو سراسر نا انصافی تھی ،لہٰذا اس لسٹوں پر ہونے والے الیکشن اپنے ساتھ بہت سے تلخ یادیں چھوڑ دیں گے ، صوبے کے ایک ضلع کوہستان میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہو رہا ہے ، جبکہ سوات میں ووٹر لسٹوں میں بے پناہ غلطیاں اور بے قاعدگیاں ہوئے ہیں اور ناکام ترین الیکشن کمیشن کے وجہ سے ایسے نشانیں امیدواروں کو الاٹ ہوچکے ہیں جو انتہائی شرم کے باعث بنے ہوئے ہیں ۔
361 total views, no views today


