سوات، سوات سمیت ملاکنڈڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا، ضلع بھر میں قائم 709 پولنگ سٹیشنوں پر ووٹرز کی قطاریں لگ گئیں ہیں، ووٹوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ووٹنگ کا عمل کافی سست جارہا ہے، پولنگ سٹیشنوں کے دونوں اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ، جو سیکورٹی کے حوالے انتظامات کو دیکھ رہی ہے، سوات میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہے، جس کیلئے 709 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں، پولنگ کیلئے عوام میں کافی جوش وخروش پایا جاتا ہے اور وہ بڑی تعداد میں پولنگ سٹیشنوں کارخ کررہے ہیں
758 total views, no views today
Comments


