مینگورہ، سوات میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ایم پی اے نادیہ شیر خان مبینہ دھاندلی کرتے ہوئے پکڑی گئی، دیگر پارٹیوں کے کارکنوں نے نادیہ شیر خان کو دھکے دے کر بھگادیا، مینگورہ کے علاقے ملابابا میں خواتین کے پو لنگ اسٹیشنوں میں پہلے اے سی اشفاق خان اور پھر ایم پی اے نادیہ شیر خان مبینہ دھاندلی کرتے ہوئے پکڑی گئی ، دیگر پارٹیوں کے کارکنوں نے پولنگ اسٹیشن پر ہلہ بول دیا اور نادیہ شیر خان کو دھکے دے کر بھگا دیا ، اس موقع پر دیگر پارٹیوں کے کارکنوں نے نادیہ شیر خان کی گاڑی پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی، پولنگ اسٹیشن میں موجود خواتین کا کہنا تھا کہ نادیہ شیر خان نے خواتین ایجنٹوں کو اندر جانے سے روکھے رکھا اور خود ہی بیلٹ پیپروں پر مہر لگاتی رہی۔
856 total views, no views today
Comments


