بریکوٹ ، تحصیل بریکوٹ میں بلدیاتی انتخابات کا میدان پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مار لیا ہے ،پانچ یونین کونسلوں پر کانٹا دار مقابلے کے بعد پی ٹی آئی کے تین ضلعی و تین تحصیل کونسلرزاور مسلم لیگ (ن) کے دو ضلعی و تحصیل کا ایک ایک کونسلر منتخب ہوا ۔تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کی طرح تحصیل بریکوٹ میں بھی بلدیاتی انتخابا ت کا سلسلہ پائے تکمیل تک پہنچ گیا،تما م پولنگ ا سٹیشن پر عوام بہت پر سکون ماحول میں ووت کاسٹ کر رہے تھے اور اس طرح پولیس انتظامیہ کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ کھڑے تھے مقررہ وقت پر پولنگ سٹیشن بند ہوکر گنتی کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا غیر سر کاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پانچ امید واروں میں سے ضلعی کونسلر کیلئے تین امید وار منتخب ہوگئے جس میں یوسی شموزئی سے زمین خان 1780 جبکہ تحصیل کونسلر گوہر ایوب 1760 ووٹ لے کر سر پیرست رہے ،یوسی پارڑئی سے اصغر علی خان 1600 کے قریب ووٹ لے کر کامیاب رہا جبکہ تحصیل کونسلرکیلئے مسلم لیگ کا امید وار عدنان خان1904ووٹ لے کر کامیابی کیلئے گامزن ہوگیا،،یوسی غالیگے سے حیدر علی خان 1700 جبکہ تحصیل کونسلر کیلئے حاجی نواب نے میدان مار لیا ،باقی دو یونین کونسلوں پر مسلم لیگ ن کا ا میدوار نصر اللہ باچایوسی کوٹہ میں 1 958اور تحصیل کونسلر ڈاکٹر عزت خان نے 1504ووٹ حاصل کر کے پاکستان تحریک انصاف کا امید وار منتخب ہوا ،یوسی بریکوٹ میں مسلم لیگ(ن ) کا ضلعی امید وارعجب خان 1099ووٹوں پر برتری حاصل کر کے کامیاب ہوگئے جبکہ تحصیل کونسلر کی فتح اے این پی فضل اکبر خان 1153ووٹ سے اپنے حصے میں کر لیا۔خصوصی رپورٹ : عبید فضل سوات نیوز ڈاٹ کام
814 total views, no views today


