مینگورہ، شاہی خاندان کے سپوت نے خاندان کی لاج رکھ لی، یونین کونسل سیدوشریف میں تلوار نے شیر کو چھیر دیا،ضلع کونسل کی نشست کیلئے آزاد امیدوار میانگل امیرزیب شہریار نے میدان مارلیاجبکہ تحصیل کونسل کی سیٹ پختونخوا میپ کے ڈاکٹر خالد محمود نے جیت لی۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار میانگل امیرزیب شہریار نے 3300سے زیادہ ووٹ لیکر پہلی پوزیشن جبکہ انجینئر امیر مقام کے حمایت یافتہ امیدوار نواب نے گیارہ سو ووٹ لیکر دوسری پوزیشن ،پی ٹی ائی کے علی رحمان تیسری اور اے این پی کے فضل معبود بابو نے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی،میانگل امیرزیب شہریار کے جیت پر اہلیان سیدوشریف کاجشن ،امیر مقام کی خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی گئی۔تحصیل کونسل میں ڈاکٹر خالد محمود خالد نے 2555سے زیادہ ووٹ لیکر پہلی ،پی ٹی ائی کے سہیل سلطان 2163ووٹ لیکر دوسری پوزیشن جبکہ پی ٹی ائی کے ناراض کارکن اور آزاد امیدوار میاں سید نعیم عرف خانے نے1536ووٹ حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
690 total views, no views today


