بریکوٹ، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتاتج کے مطابق بلدیاتی الیکشن مین تحصیل بریکوٹ کے پانج وارڈزپر پاکستان تحریک انصاف نے تین ضلعی و تحصیل کونسل میں کامیابی حاصل کرکے پہلی پوزیشن پر رہے ۔پاکستا مسلم لیگ (ن) نے ضلعی کونسل میں دو جبکہ تحصیل کونسل ایک سیٹ حاصل کی۔اے این پی کے حصے میں ای تحصیل کونسل کی سیٹ آئی ۔آزاد امیدوار کلین بولڈ ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں بریکوٹ وارپاکستان مسلم لیگ (ن) سے نامزد امیدوار عجب خان نے1110ووٹ لیکر جیت لیادوسری پوزیشن ضلعی آزاد امیدوار انجینئر شرافت علی نے 1074ووٹ سے دوسرے نمبر پر جبکہ پاکستان تحریک انصاف سجاد خان نے1055ووٹ سے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔بریویکوٹ وارڈ سے اے این پی کا نامزد امیدوار فضل اکبر خان نے1153ووٹ سے پہلی ،پاکستان تحریک انصاف سے اسد علی خان 853ووٹ سے دوسری جبکہ جمعیت علماء اسلام سے شاہی نواب باچہ نے762ووٹ پر تیسری پوزییشن حاصل کی ۔وارڈ پارڑٹی سے پاکستان تحریک انصا ف کا امیدوار اصغر علی نے1623ووٹ سے پہلی،پاکستان پیپلز پارٹی سے فیاص احمد 864ووٹ سے دوسری جبکہ اے این پی کے امیدوار سید عمر علی شاہ نے 721ووٹ پر تیسری پوزیشن حاصل کی اسی وارڈ سے تحصیل کونسل پر پہلی پرزیشن پاکستان مسلم لیگ (ن)کا امیدوار عدنان خان نے 1909ووٹ پر پہلی ،پی ٹی آئی کے احمد روم باچہ نے 1290ووٹ پر دوسریجبکہ رضا خان نے 630ووٹ پر تیسری پوزینش حاصل کی ۔وارڈ شموزئی سے پی تٰی آئی کے امیدوار زمین خان نے 1605ووٹ پر پہلی،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے عدالت خان نے 879ووٹ پر دوسری جبکہ اے این پی کے ارشد علی نے 871ووٹ پر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔تحصٰل کونسل پر بھی پی ٹی آئی کے امیدوار گوہر ایوب نے 1567ووٹ پر پہلی،پاکستان مسلم لیگ (ن)سے تلاوت خان نے 813ووٹ پر دوسری جبکہ جے یو ائی کے مولانا خلفتہ اللہ نے 744ووٹ پر تیسری پوزیشن پر رہے ۔وارڈ کوٹہ ضلعی کونسل پر پہلی پوزیشن پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نصراللہ خان باچہ نے 1958پر حاصل کی ،دوسری پوزیشن پر پی ٹی آئی عبدالقیوم 1334ووٹ پر رہے جبکہ آزاد امیدوار لال بہاد ر نے 1039پر تیسری پوزیشن کا حقدار رہے ۔وارڈ کوٹہ پر تحصیل کونسل پر پی ٹی آٗی کے ڈاکٹر عزت الرحمان نے 932ووٹ پر پہلیی،آزاد امیدوار بخت روان نے 920پر دوسری جبکہ اے این پی کے واحد کرم نے789پر تیسری پوزیشن پر رپے ۔وارڈ غالیگے پر پی ٹی آئی کے حیدر علی نے 1565ووٹ پر کامیاب رہے،دوسری پوزیشن پر قومی وطن پارٹی کے امیر زیب 1492ووٹ پررہے جبکہ تیسری پوزیشن پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نثاراحمد نے 866ووٹ حاصل کر کے تیسرے تمبر پر رہے ۔اس وارڈ پر تحصیل کونسل بھی پی ٹی آئی کے حاجی نواب 1044ووٹ پر کامیابی حاصل کی۔دوسرے نمبر پر جماعت اسلامی عادل شاہ 681ووٹ جبکہ تیسری نمبر پر قومی وطن پارٹی شوکت علی خان نے 552ووٹ پر رہے
682 total views, no views today


