کبل، تحصیل کبل گاؤں ٹیغک کا ٹیوب ویل گذشتہ 15دنوں سے بند پڑا ہے جس کی وجہ سے علاقہ کربلا کا سماں پیش کررہا ہے اہلیان علاقہ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں محکمہ پبلک ہیلتھ کے حکام بالا فوری نوٹس لے کر کاروائی کریں بصورت دیگر عوام احتجاج پر مجبور ہونگے ان خیالات کا اظہار گاؤں ٹیغک کے عوامی حلقوں نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گرمی شروع ہوتے ہی گاؤں ٹیغک میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوجاتی ہے جبکہ بل باقاعدگی سے موسول ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ جس طرح بل ادا کئے بغیر پانی کا استعمال شرعا حرام ہے اسی طرح پانی دئے بغیر بل وصول کرنا بھی حرام ہے لہذا محکمہ پبلک ہیلتھ پانی کے ترسیل کو یقینی بنائیں بصورت دیگر مئی ،جون ،جولائی اور اگست کے مہینوں میں بل ارسال کرنے سے گریز کریں کیونکہ مذکورہ مہینوں میں اہلیان علاقہ کو پانی کے شدید قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے حکام بالا سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنگی بنادوں پر اقدامات اٹھا کر درپیش مشکلات کا خاتمہ کریں بصورت دیگر بھر پور مزاحمت پر مجبور ہونگے۔
948 total views, no views today


