مینگورہ،یونین کونسل ملوک آباد سے امیدوارضلع کونسل ابراہیم خانخیل نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پہلی پوزیشن پر تھا مگر بعدازاں نتائج کوتبدیل کرکے میرے مخالف مسلم لیگ ن کے امیدوارکو فائدہ پہنچایا گیا،ہم نے دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دی تھی جب ہم ریٹرننگ آفیسراے سی آفس گئے تو وہاں پر موجود ووٹوں کے تھیلوں کے سیل پہلے ہی سے کھلے ہوئے تھے اس بارے میں استفسارکیا مگرٹال مٹول سے کام لیاگیا،سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یونین کونسل ملوک آباد سے آزادحیثیت سے ضلع کونسل کیلئے الیکشن لڑرہاتھا تاہم بعدمیں مجھے جماعت اسلامی کی حمایت حاصل ہوئی جس سے میری پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ،انہوں نے کہاکہ تیس مئی کے انتخابات میں یونین کونسل کے ہر پولنگ اسٹیشن پرمیں نے کامیابی حاصل کی جبکہ ن لیگ کا امیدواردوسرے نمبر پر رہا مگربعدمیں ریٹرننگ آفیسر نے انجینئرامیرمقام کی ایما ء پر نتائج تبدیل کردئے جبکہ الیکشن مہم کے دوران بھی ن لیگ کے امیدوار جگہ جگہ ٹرانسفارمر اوربجلی کے کھمبے تقسیم کررہاتھا جو الیکشن کمیشن قوانین کیکھلی خلاف ورزی تھی،انہوں نے کہاکہ آج دوبارہ گنتی کیلئے گئے تو وہاں پر ووٹوں کے تمام تھیلوں کے سیل پہلے ہی کھلے ہوئے تھے جس پر ہم نے ریٹرننگ آفیسرسے استفسارکیا مگر وہاں سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا،انہوں نے کہاکہ میرے ساتھ کھلی دھاندلی ہوئی ہے لہٰذ ہ اس سلسلے میں فوری تحقیقات کرکے ہمیں انصاف دلایاجائے، الیکشن کمیشن ، صوبائی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور اس یونین کونسل کے رزلٹ کو روک دیا جائے جب تک صحیح رزلٹ سامنے نہ آئیں۔
570 total views, no views today


