مینگورہ، یونین کونسل مدین سے جماعت اسلامی کے امیدوار تحصیل کونسل ظہوراحمد اور اے این پی کے ضلعی امیدوار محمدسلیم نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی ہے ،ہمارے مدمقابل امیدواروں کا تعلق پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنی مرضی کے مطابق انتخابات کروائے ہیں جو ہمیں منظورنہیں،سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انتخابات کے دوران پولیس اورپولیس اسٹیشنوں پر تعینات عملہ نے تحریک انصاف کے کارکنوں کا کرداراداکیا ہے خواتین کو ووٹ پول کرنے سے روکا گیا جبکہ بعض پولنگ اسٹیشنوں پر مرنے والے اوربیرون ممالک میں مقیم افرادکے ووٹ پول کئے گئے ہیں اس کے علاوہ یہاں پر پندرہ فیصد ووٹ بھی پول نہیں ہوا ہے ،انہوں نے کہاکہ انتخابات میں پی ٹی آئی نے جو دھاندلی کی ہے اس کی مثال تارٰک میں نہیں ملتی جس کے سبب ہم ان انتخابات کو مستردکرتے ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ مدین میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں ۔
690 total views, no views today


