کبل، تحصیل کبل خصوصا حلقہ پی کے 82میں اے این پی کی شاندار کامیابی سابق ایم پی اے وقار خان،مرکزی جائنٹ سکریٹری خان نواب،علاقائی قائدین ،نامزد امیدواروں اور سرخ جھنڈے پر اعتماد کا مظہر ہے سابق ایم پی اے وقار خان اور انکے خاندان کی قیام امن کے لئے دی جانے والی قربانیاں اور عوامی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ، افتخار احمد خان کی بہترین کارکردگی اور تجربہ کو دیکھ کر یونین کونسل شاہ ڈھیرئی کے عوام نے ریکارڈ ووٹوں سے کامیاب بنایا ،سوات کے سطح پر ہونے والے اتحاد ،بہترین عوامی خدمات اور علاقے کے تعمیر وترقی کے لئے افتخار خان کو ضلع نائب نظامت کے عہدہ پر فائز کیا جائے تاکہ موصوف کے تجربہ سے استفادہ کرکے عوامی محرومیوں کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جاسکے ان خیالات کا اظہار تحصیل کبل کے عوامی حلقوں نے سروے رپورٹ کے دوران میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل کبل خصوصا حلقہ پی کے 82میں عوام نے بلدیاتی الیکشن کے دوران اے این پی پر بھر پور اعتماد کیا اور یونین کونسل کوز اباخیل کے نامزد ضلعی کونسلر شاہ سید ، یوسی براباخیل سے نیاز احمد،یوسی کا لاکلے سے عبد المالک، یوسی دیولئی سے طارق خان اور یوسی شاہ ڈھیرئی سے افتخار احمد خان کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا جبکہ یوسی شاہ ڈھیرئی میں تحصیل امیدوار جہان ذادہ اور یوسی ہزارہ کے سردار علی سمیت عام کونسلرز بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے پی کے 82میں میں اے این پی کے ریکارڈ کامیابی کو علاقے کے لئے نیک شگون بتایا جاتا ہے جبکہ سوات کے سطح پر بننے والے مسلم لیگ ن،اے این پی اور دیگر جماعتوں کے اتحاد کے بعد افتخار احمد خان کو ضلعی نائب نظامت کے لئے موزون ترین شخصیت قرار دیا جارہا ہے کیونکہ افتخار احمد خان ہر دلعزیز اور تجربہ کار سیاستدان ہیں جن کی صلاحیتیں سوات کے تعمیر وترقی اور عوام کی خوشحالی میں مددگار ثابت ہونگے عوام کا کہنا ہے کہ اے این پی کے مرکزی جائنٹ سکریٹری خان نواب،سابق ایم پی اے وقار خان اور انکے خاندان کی قربانیاں روز روشن کی طرح عیاں ہیں جنہوں نے اپنی زندگی لوگوں کی بلا امتیاز خدمت کے لئے وقف کردی ہیں جبکہ دہشت گردوں سے قوم کو نجات دلانے کے لئے اپنے پیاروں کے جنازے بھی ا ٹھائے جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا سروے کے مطابق تحصیل کبل کے عوام نے سوات کے سطح پر بننے والے 6فریقی اتحاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بہترین عوامی مفاد اور سوات کے تعمیر وترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے افتخار خان کو ضلعی نائب نظامت کے عہدہ پر فائز کرکے اہلیان تحصیل کبل و حلقہ پی کے 82کے عوام کی دیرینہ خواہش پوری کی جائے تاکہ عوامی محرومیوں کا بروقت ازالہ ممکن ہوسکے۔
656 total views, no views today


