خوازہ خیل،پا کستان مسلم لیگ تحصیل خوازہ خیلہ میں مقامی حکو مت بنائے گی ،یوسی شین سے تعلق رکھنے والے آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے والے تحصیل کونسل کے ممبرعثمان علی خان کو پاکستان مسلم لیگ کے طرف سے تحصیل ناظم نامزد کردیا۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ نے سوات میں ضلع کونسل کے ممبران کا بھی ہدف پورا کرلیا ہے،یو نین کونسل شین سے تعلق رکھنے والے آزاد حیثیت سے کامیاب ہو نے والے عثمان علی خان نے پی ایم ایل ن میں شمو لیت کا باقاعدہ اعلان کر دیاتحصیل خوازہ خیلہ میں عوامی مسائل کے حل اور علاقائی ترقی کے لئے ن لیگ نے عثمان علی خان کو تحصیل ( ناظم ) نامزد کر دیا پی ایم ایل ن تحصیل خوازہ خیلہ کے بعد سوات میں بھی ضلعی حکومت بنانے کے لئے کو نسلر وں کی حما یت حاصل کر لی ہے جس کا اعلان بہت جلد کیا جا ئے گا ان خیالات کا اظہا ر پاکستا ن مسلم لیگ ن سوات کے صدر قیموس خان اور عثمان علی خان نے آزادے خان کی رہا ئش گا ہ پر پر یس کا نفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر سابق امیدوار صوبا ئی اسمبلی سر دار خان ٗ سابق امیدوار تحصیل کو نسل بہر وز خان ٗ یو نین کونسل خوازہ خیلہ کے ضلع ممبر سیر اج خان بھی موجو د تھے ن لیگ میں شمو لیت اختیا ر کر نے والے تحصیل کونسل کے ممبر عثمان علی خان نے کہا کہ کافی سوچ بیچار اور علاقے مشران اور انتخابی عمل میں ساتھ دینے والے دوستوں کے مشورہ کے بعدیہ اہم فیصلہ کیا ہے اور یو نین کونسل شین میں عوامی مسائل کے حل کے لئے پا کستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیا ر کی ہے کیو نکہ پاکستان مسلم لیگ کے رہنما انجینئر امیر مقام اور سابق صوبائی اسمبلی کے ممبر قیموس خان دونوں ایسے شخصیا ت ہیں جن کے پا س تحصیل خوازہ خیلہ کے عوام کی ترقی اور مسائل کے حل میں سنجیدہ ہیں اور میرا بھی یہ خواہش ہے کہ یونین کونسل شین میں عوام کو جتنے بھی مسائل درپیش ہے یہ مسائل بہتر طریقے سے حل ہو جا ئیں انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل ن کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت جا ری رکھو نگا اور عوام کا خادم رہ کر خدمت کا یہ سلسلہ جا ری رہے گا ن لیگ سوات کے صدر قیموس خان نے مزید کہا کہ عثمان علی خان کی شمولیت پی ایم ایل ن کے لئے نیک شگون ہے جس سے تحصیل خوازہ خیلہ اور خصوصاً یو نین کونسل شین میں پا رٹی مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہو گی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سوات میں حکومت بنانے کے بے جا دعوے کر ر ہی ہے ضلع حکو مت بنانے کے لئے پی ایم ایل ن بہتر پو زیشن میں ہے جس کا باقاعدہ اعلان بہت جلد کیا جا ئے گا
698 total views, no views today
Comments


