مینگورہ، علاقہ گلی باغ کی رہائشی خاتون زیب جہان نے کہاہے کہ ان کی جائیدادپر چچازادبھائیوں نے ناجائز قبضہ جمارکھا ہے جسے واگزار کرانے کیلئے آٹھ سال سے دوڑ دھوپ کررہی ہیں ،کئی بار کیس بھی جیتا مگر اس کے باوجود چچازادجائیداددینے کوتیار نہیں،میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سوات کے علاقہ گلی باغ میں ان کی جائیدادموجود ہے جس پر چچازا دبھائی قابض ہیں آٹھ سال سے انصاف کیلئے دردر کی ٹھوکریں کھارہی ہوں مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے،اپنی جائیدادحاصل کرنے کیلئے کیس دائر کرادئے جس میں کئی بار فیصلہ میرے حق میں ہوا مگر چچازادبھائی جائیداددینے پر آمادہ نہیں ،میرے پاس سرچھپانے کو بھی جگہ نہیں کبھی ایک رشتہ دارتو کبھی دوسرے رشتہ دارکے ہاں رہنے پر مجبورہوں ،انہوں حکومت اوردیگرارباب اختیار سے اپیل کی کہ وہ چچازادبھائیوں سے میری جائیدادواگزار کراکرانصاف فراہم کریں۔
616 total views, no views today


