بر یکوٹ ، برما اور روہنگیا میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم اور قتل عام کے خلاف بریکوٹ پریس کلب کے سامنے پر امن مظاہرہ ہوا جو بعد میں ریلی کی شکل میں بریکوٹ چوک سے ہوتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر افس بریکوٹ تک نکالی گئی جس کی قیاد ت سماجی کارکنان خالد خان اور اصف خان نے کی ،ریلی میں مختلف سماجی شخصیات کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندگان اور کارکْنان نے شرکت کی،مظاہرین نے مختلف پلے کارڈزاوربینرزاٹھارکھے تھے جن پربرماکے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں نعرے درج تھے ،جاوید خان ،بلدیو کمار،معراج الدین ،عبد الجلیل خان ،اصف خان نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برما اور روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں کو جس بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے وہ نا قابل برداشت ہے۔انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ برما کے مسلمانوں کا ساتھ دیا جائے۔شرکا ء کا کہنا تھا حکومت میانمارمیں مسلمانوں پرجاری مظالم کوسلامتی کونسل، اقوام متحدہ، اوائی سی اورانسانی حقوق کے اداروں کیسامنے اٹھائے۔اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ محمد عمیر خان اور اے ای سی محمد فہیم خان اور بریکوٹ پریس کلب کے صدر ڈاکٹر زاکر محمد کو خالد خان اور اصف خان نے برما اور روہنگیا مسلمانوں کو حق میں یاداشت پیش کی جس پر اے سی نے خطاب کرتے ہوئے تمام مظاہرین کی احتجاج کو سراہا اور کہا کہ یہ ہم سب کا قومی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ برما کے مظلوموں کی مدد کریں اور ہر سطح پر اٹھائیں ،ریلی کے دوران عالم اسلام کے اتحاد اور امت مسلم کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے پر پر زور ترغیب دلائی گئی اور ریلی کا اختتام دعائیہ کلمات کے ساتھ کیا گیااور دعا بھی مانگی گئی۔
718 total views, no views today


